ماسکو،24مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روسی حکومت نے اس امریکی الزام کو مسترد کر دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ ماسکو غالبا افغان طالبان کی مدد کر رہا ہے۔ آج بروز جمعہ کریملن نے اس الزام کو ’جھوٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح دراصل امریکی حکومت افغانستان میں اپنی ناکام پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں ہے۔ یورپ میں تعینات اعلیٰ امریکی فوجی جنرل نے جمعرات کے دن کہا تھا کہ افغان طالبان پر روسی اثرورسوخ میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے اور یہ امکان ہو سکتا ہے کہ اس کی وجہ ماسکو کی طرف سے طالبان کی مدد ہو۔